جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی، کار چوری میں پولیس موبائل ملوث ہونے کا انکشاف، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں پولیس موبائل بھی کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے لگی، کار چوری کی فوٹیج نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں چور لیٹروں کے ساتھ ساتھ پولیس موبائل کے بھی کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوگیا،

کار چوری کی واردات میں پولیس موبائل کے ملوث ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔واقعہ کورنگی اللہ والا ٹائون سیکٹر 31 اے میں پیش آیا جہاں شہری کی گھر کے قریب کھڑی گاڑی چوری ہوگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں گلی میں گاڑی کھڑی نظر آرہی ہے کہ اچانک ایک پولیس موبائل آتی ہے اور اس میں سے ایک شخص اترتا ہے اور گلی کا جائزہ لینے کے بعد کار کا دروازہ کھول کر اس میں بیٹھ جاتا ہے۔ملزم چند سیکنڈ میں گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور موبائل کو اشارہ کرتا ہے، جس کے بعد پولیس موبائل اور چوری کی کار ایک ستھ گلی سے باہر جانے لگتے ہیں، مبینہ طورپرپولیس موبائل کے پیچھے بھی چند افراد بیٹھے تھے۔واقعے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل پر صرف پولیس لکھا ہوا ہے ، پولیس کی نہ رجسٹریشن ہے اور نہ ہی پولیس کامونوگرام پرنٹ ہے۔پولیس حکام کے مطابق چوری کی جانے والی گاڑی کا ماڈل 2008 ہے، اتنی پرانی گاڑی کیوں چوری کی گئی ، تفتیش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…