جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

پرویز خٹک کی 3 دن میں حکومت گرنے کی پیش گوئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ، لاہور (این این آئی ،آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی۔نوشہرہ کے علاقے میں جہانگیرہ ڈھیری سماجی شخصیت ان کے بیٹوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر

تبدیلی کا اعلان کردیا، عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہے اور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں،تحریک انصاف کی مقبولیت کی واحد وجہ نوجوان ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بے پناہ فرمائشوں سے تنگ اکر مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا اپ کو اسٹیٹ بینک کی چابی دے دیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت خود مستعفی ہوگی اور الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا،وفاقی حکومت آنے والے تین دنوں میں دھڑام سے گرے گی۔دوسری جانب مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے اقتدار میں بے رحمانہ منی لانڈرنگ کی ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شریف خاندان کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ملکی سلامتی اور دفاع کیساتھ ہمیشہ سے کھلواڑ کرتا آیا ہے۔سیاچن کا محاذ ،بمبئی حملوں، ڈان لیکس سمیت کئی مواقع پر ن لیگی رہنما دشمن کے ہمنوا بنے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ کاروباری مراسم رکھنے والے شریف خاندان کی حکومت ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ شریف خاندان کیسے اقتدار کو لوٹ مار کیلئے استعمال کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اپنے اقتدار میں بے رحمانہ منی لانڈرنگ کی اور ملک کو کنگال کردیا ، افسوس تو یہ ہے کہ ثابت شدہ کرپٹ لٹیرے گینگ کو پھر زبردستی ملک اور قوم پر مسلط کردیا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں کیونکہ قوم دھکے دے کر انکو اقتدار سے بے دخل کرے گی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…