جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد جائیں گے تو حکومت گرا کر ہی واپس آئیں گے، پرویز خٹک

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ قوم کو کپتان کی کال کی انتظار ہے، اس بار کپتان کی کال پر اسلام آباد جائینگے تو حکومت گراکر واپس آئینگے،وزیراعظم کچکول لیکر باہر کے دوروں پر جاکر غیر ملکی حکمرانوں کے پاؤں پڑ کر پیسے مانگ رہے ہیں

لیکن بیرونی ممالک اور این جی اوز ان پر اعتماد کو تیار نہیں،معیشت خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے ملکی نظام چلنے کا قابل نہیں رہا، اس صورتحال سے ملک کو کپتان ہی نکال سکتاہے،الیکشن بھی کپتان دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے،مولانا فضل الرحمان سے پوچھتا ہوں کونسی شرائط منواکر موجودہ حکومت کا حصہ بنے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقوں مصری بانڈہ، پلوسء، زخمی قبرستان میں شمولیتی جلسوں سے خطاب اور تنگی خٹک میں ایریگیشن پل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصری بانڈہ میں چیئرمین ویلج کونسل کلیم اللہ اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے جبکہ زخمی قبرستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رھنما محمد دین نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، پرویز خان خٹک نے کہا کہ عمران خان قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، حقیقی آزادی کی یہ جنگ کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے،پرویز خان خٹک نے کہاکہ یہ عوام کی خوش قسمتی تھی کہ میں 2013میں وزیراعلی خیبرپختونخوا بنا تو ضلع نوشہرہ میں ھر شعبے کی سمت کو ترقی سے ہمکنار کیا،دریائے کابل کے سائڈوال حفاظتی پشتے تعمیر کئے جس پر 14 ارب لاگت آئی نوشہرہ کو سیلاب سے محفوظ رکھا لیکن بعض مقامات پر کسی نے بدمعاشی دکھاکر کسی نے بھینسوں کو چرانے کیلئے بند میں راستہ چھوڑا کسی نے مدارس و مسجد کے نام پر شراکت حفاظتی پشتے تعمیر کرنے نہیں دیا

جسکے باعث حالیہ سیلاب میں چند مقامات پر ان لوگوں کے کرتوتوں کے باعث سیلاب آیا لیکن اب میں کسی کی بدمعاشی اور مولوی کا دباؤ نہیں مانونگا اور نوشہرہ کے عوام کو مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی پشتوں کی اونچائی اور مضبوطی کیلئے ھر حد تک جاؤنگا انہوں نے کہاکہ کپتان کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، عوام تیار رہیں کپتان کسی بھی وقت کال دے سکتاہے،

کپتان کی کال پر ھمارا رخ اسلام آباد کی طرف ھوگا، حکومت آخری سانسیں لے رھا ہے، چوروں کا ٹولہ امریکہ کی غلام ہے اور عمران خان اللہ کے علاوہ کسی کو بھی سپر پاور نہیں مانتا، عمران خان کی قیادت میں میں نے صوبے کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا، کرسیوں پر براجمان چوروں کے ٹولے نے ایسی مہنگائی قوم پرمسلط کی جس کی مثال نہیں، وزیر اعلی کی حیثیت سے ضلع نوشہرہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ کیا خطاب کرتے ہوئے،پرویز خان خٹک نے کہاکہ مساجد کو سولرائز کیا،

ائمہ مساجد کو باقاعدہ تنخواہیں شروع کرائیں، مدارس کیلئے خطیر فنڈز جاری کئے، سکولوں میں قرآن پاک باترجمہ لازمی قرار دیا، نجی سود پر پابندی عائد کی ایک مسلمان کی حیثیت سے یہی میرے بس میں تھا لیکن میں مذھب کے نام پر سیاست کرنے والوں سے ایک سوال کرتا ہوں کہ آج تک وہ مختلف حکومتوں کا حصہ رہے انہوں نے اپنی ان حکومتوں میں اسلام کیلئے کیا کیا،مولانا فضل الرحمان سے پوچھتا ہوں کہ اگر وہ اسلام اور شریعت سے مخلص ہیں تو یہ موجودہ حکومت انکے دس ووٹوں کے بغیر نہیں بن سکتی تھی انہوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کی شرط کیوں نہیں رکھی انہوں نے سوال کیا کہ فضل الرحمان کس شرط پر حکومت کا حصہ بنے،پرویز خان خٹک نے کہاکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ضلع نوشہرہ کو ترقیافتہ ضلع بنایا پانچ سو ایریگیشن ٹیوب ویل بناکر ایگریکلچر کو ترقی دی انہوں نے کہاکہ ھزاروں نوجوانوں کو روزگار دیا،سڑکوں کے جال بچائے۔پرویز خان خٹک نے پی ٹی آئی میں نئے شامل شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو پارٹی جوائن کرنے پر مبارکباد دیتاہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…