واشنگٹن (آن لائن)سوشل میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ یعنی فیس بک کی مالک کمپنی نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ساڑھے 12 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کمپنی پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اعلان کردہ رقم کو عالمی ادارے یونیسیف، فلاحی تنظیم ہینڈز اور پاکستان کے ادارہ تعلیم و آگہی (آئی ٹی اے) کو فراہم کرے گا۔بیان میں بتایا گیا کہ میٹا کی جانب سے اعلان کردہ تمام رقم کو سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کو اسکول واپس بھیجنے کے علاوہ ہنگامی امداد فراہم کرنے، خوراک و پانی کی فراہم سمیت نکاس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔