ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گوتم گمبھیر نے فائنل ٹاکرے سے پہلے محمد نواز کواہم مشورہ دیدیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے محمد نواز کو نمبر 4 پوزیشن پر کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے قبل پاکستان کو نمبر چار کی بیٹنگ پوزیشن پر کھلنے والا ایک آل رائونڈر مل گیا ۔

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کے مطابق نواز میں بہترین آل رانڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، انہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔گمبھیر نے کہا کہ محمد نواز نے بھارت کیخلاف 20 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کے باعث پاکستان آسانی سے میچ جیت گیا لیکن انہیں دوبارہ اس پوزیشن پر نہیں بھیجا گیا جس پر میں حیران ہوں۔دوسری جانب سابق کپتاتن وسیم اکرم نے سری لنکا کے فاسٹ بولر دلشان مادوشانکا کو فاسٹ بولنگ کے گر سکھائے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہونے کی وجہ سے دبئی میں ہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر دلشان مادوشانکا کو ٹپس دیں۔وسیم اکرم کی جانب سے ٹپس دینے کے وقت سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور دیگر سپورٹ اسٹاف بھی موجود تھا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ بولر کو خاص طور پر سوئنگ کے بارے میں بتایا۔وسیم اکرم ہمیشہ گراونڈز میں اپنے اور حریف ٹیموں کے بولرز سے ملاقات کرتے رہتے ہیں، وہ نوجوان فاسٹ بولرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…