اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

بھارتی ٹیم پاکستان کی شکایت لگانے میچ ریفری کے پاس پہنچ گئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن )ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارتی سورمائوں کو پاکستان سے شکست ہضم نہ ہوئی اور شکست خوردہ بھارتی ٹیم حیلے بہانے تلاش کرتی رہی۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد بھارتی ٹیم میچ ریفری کے پاس شکایت لیے پہنچ گئی بھارت نے شکست کا ملبہ جیتی ہوئی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش کی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ میں خلل پیدا کیا۔بھارتی ٹیم کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ روکتے رہے ، میچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومینٹم بدلنے کی کوشش کی گئی۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی، میچ میں کیپنگ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تاہم محمد رضوان نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی جبکہ اس دوران فزیو اور باہر سے کھلاڑی محمد رضوان کے پاس آتے رہے۔جس پر بھارتی ٹیم کو پاکستان کی شکست ہضم نہ ہو ئی یہی وجہ ہے کہ بھارتی ٹیم اسے کھیل میں خلل قرار دے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…