ایشیا کپ میں مسلسل فلاپ بابراعظم نے نیا ریکارڈ بناڈالا

8  ستمبر‬‮  2022

دبئی،شارجہ(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک ہزار 50 دن سے زائد عرصے تک ٹاپ پوزیشن اپنے پاس رکھنے کا نیا ریکارڈ بناڈالا۔آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تبزلی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔بابراعظم ٹی20 رینکنگ

میں 1 ہزار 82 دنوں تک نمبر ایک پوزیشن پر فائز رہے تھے جبکہ وہ اپنے کیرئیر میں لگاتار 1 ہزار 155 روز ٹی20 کے ٹاپ بیٹر رہے۔ایشیاکپ میں محمد رضوان نے مسلسل تین ففٹیز اسکور کیں اور بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا، انہوں نے ایونٹ میں اب تک 192 رنز اسکور کر رکھے ہیں، جس میں تین میچوں میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان کے پوائنٹس کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ بابراعظم 794 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔دوسری جانب ا یشیا کپ میں بابراعظم کے مسلسل چوتھے میچ میں ناکام ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل دیکھا گیا ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل تھے۔افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صفر پر آئوٹ ہوئے۔

بابر اعظم ایشیا کپ میں مسلسل چوتھے میچ میں بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ اس سے قبل گروپ میچ میں بھارت کے خلاف 10، ہانگ کانگ کے خلاف 9 اور سپر فور مرحلے میں پھر بھارت کے خلاف پاکستانی کپتان صرف 14 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔کچھ صارفین نے بابر کو سپورٹ کیا تو کسی نے آٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ویرات سے ہاتھ ملانا قرار دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر بابر 100 بار بھی صفر پر آئوٹ ہوجائیں تو پھر بھی میں بابر کو سپورٹ کروں گا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ سے قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم سے غیر رسمی ملاقات کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…