ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ہر قیمت پر مدارس کا دفاع کیاجائیگا،  جمعیت علمائے ہند کا بڑا اعلان

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) جمعیت علمائے ہند نے کہاہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی جانب سے اترپردیش میں مدارس کا سروے کرانے کے فیصلے سے اس کے مذموم عزائم ظاہر ہوتے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوگی حکومت کی طرف سے ریاست میں تمام مدارس کا سروے کرانے کے فیصلے کے بعد جمعیت علمائے ہند کے

تمام مدارس کے سربراہان کا اجلاس نئی دلی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں یوپی حکومت کی طرف سے مدارس کا سروے کرانے کے فیصلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاگیا کہ یوپی حکومت یہ فیصلہ مدارس کے تعلیمی نظام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اجلاس میں کہاگیا کہ اسلامی مدارس کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔جمعیت علمائے ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس ، فرقہ پرستوں نے ہمیشہ مدارس کے خلاف نفرت کا اظہار کیا ہے اور لہذا ہمیں ان کے مذموم عزائم کا سمجھنا چاہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی مدارس کی بقاو تحفظ کے لیے کمربستہ ہونا ہو گا ، ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ امن وامان کے ساتھ ہمارے دینی اداروں کو چلنے دیا جائے ،لیکن فرقہ پرست ہمارے وجود کو ختم کرنے کے درپے ہیں ، جسے ہم ہرگز نہیں ہو نے دیں گے۔ جمعیت علما ئے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہاکہ مدارس سے نکلنے والے لوگوں نے ملک کی خدمت کی ہے اس لیے مدارس کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی مخالفت کریں گے اور ہر سطح پر اسکے خلاف مزاحمت کریں گے چاہے سپریم کورٹ ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ یوگی حکومت کے فیصلے پر غورو خوص کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مستقبل کا لائحہ عمل وضع کر ے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یوگی حکومت سے اس سلسلے میں بات کی جائے۔ انہوں نے ریاست آسام کی طرح بلڈوزر سے مدارس کو منہدم کئے جانے کے بارے میں بھی خدشہ ظاہر کیا۔ اجلاس میں چند روز قبل آسام میں مدارس کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…