اسرائیل قابض ریاست، تسلیم نہیں کریں گے،طالبان کا اعلان

4  ستمبر‬‮  2022

کابل (این این آئی)افغان طالبان تحریک کے سرکاری ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ “اسلامی امارت” کی پالیسی نہیں ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرے۔ ہم اسرائیل کو ایک قابض ریاست سمجھتے ہیں اور اس کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کریں گے۔میڈیارپورتس کے مطابق انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی حمایت

پر تحریک کا موقف واضح اور سخت ہے۔ اسرائیل فلسطین میں جو کچھ کر رہا ہے وہ ناانصافی ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے۔انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ طالبان کو بین الاقوامی طور پر تسلیم کرنے کے مطالبے میں اسرائیل کی جانب سے اسے تسلیم کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے پریس سوالات کے جواب میں پوچھا: “اس کا افغان مطالبے سے کیا تعلق ہے”۔ٹویٹر پر ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ “القدس کے بارے میں موقف سخت اور واضح ہے اور ہم نے وقتا فوقتا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ بیت المقدس کے مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور پوری اسلامی قوم کی مشترکہ اور مقدس قدر ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین میں جو کچھ کر رہا ہے وہ حیران کن اور واضح ظلم، ناانصافی اور ہم ظالم کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔”طالبان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا عالمی برادری پر دبا ڈال رہا ہے کہ وہ ان کی حکومت کو سرکاری سطح پر تسلیم کیے جانے سے روکے۔قابل ذکر ہے کہ طالبان نے اگست 2021 کے وسط سے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں ایک عبوری حکومت تشکیل دی تھی۔طالبان تحریک کی بین الاقوامی شناخت کے حصول کی تمام سفارتی کوششیں اب تک ناکام ہو چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…