اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

مافیاسیلاب میں بھی منافع خوری سے باز نہیں آ رہا،مشکل وقت میں بھی حکومت نے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھا دیں، سراج الحق

datetime 1  ستمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مافیاسیلاب میں بھی منافع خوری سے باز نہیں آ رہا۔ مشکل وقت میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکومت نے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھا دیں، آئی ایم ایف کے اشاروں پرنت نئے ٹیکسز لاگو کر دیے جاتے ہیں۔ ظلم و جبر ،

مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کا سانس لینا دشوار ہو گیا۔ سیلاب نے تباہی مچا دی،حکمران اب بھی لڑائیوں میں مصروف ہیں۔ علما مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کریں، ہمیں متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ بے سہارا لوگوں کو غیرملکی اداروں کے حوالے نہیں کر سکتے۔ مخیر حضرات اور بیرون ملک مقیم پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں، قوم کا اب تک کا جذبہ قابل تحسین ہے، سب مل کر اسی ہمت اور حوصلہ کے تحت کوششیں کرتے رہے تو ان شاء اللہ چیلنج سے نمٹ لیں گے۔ جماعت اسلامی سیلاب متاثرین کو یقین دلاتی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہمارے ہزاروں کارکنان متاثرین کی بحالی تک ریلیف کا کام جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا روانگی سے قبل راولپنڈی میں علما مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین علما مشائخ رابطہ کونسل خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، صدر علما مشائخ رابطہ کونسل میاں مقصود احمد اور امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے اپنے خطاب میں کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم کشمیری رہنما استقلال اور ہمت کا پہاڑ تھے جنھوں نے اپنی تمام زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر دی۔ علی گیلانی کی خدمات کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا اور انہیںتاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

امیر جماعت نے کہا کہ دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک کا نظام سامراج کے اشاروں پر چلتا ہے۔ مدارس، مساجد اور تہذیب پر حملے جاری ، حکمران سیکولر ایجنڈے کی پیروی کر رہے ہیں۔ ملک پر مسلط حکمران اشرافیہ نے کبھی بھی عوام کی بھلائی کا نہیں سوچا۔ آج جب ملک مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے تب بھی حکمران طبقہ عوام کے درمیان موجود نہیں۔

جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ عوام کو جاگیرداروں، وڈیروں اور ظالم سرمایہ داروں کے چنگل سے آزاد کرواکر ملک میں اسلامی انقلاب کی بنیاد رکھے۔ ملک کو قرآن و سنت کا گہوارہ بنانے کے لیے ہمیں علما کرام اور دینی و نظریاتی طبقے کی حمایت مقصود ہے۔ علما منبر و محراب کے وارث، عوام کی حقیقی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ آئیے مل کر قدم بڑھائیں اور پاکستان کو استعمار اور اس کے وفاداروں سے آزاد کرائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ استعماری نظام نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ہماری سیاست اور ہمارے حکمران آئی ایم ایف اور امریکا کے وفادار ہیں۔ ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار پارٹیاں، نام اور جھنڈے بدل بدل کر سات دہائیوں سے قوم کے ساتھ گھنائونا مذاق کر رہے ہیں۔ ملک میں فوجی مارشل لاز اور نام نہاد جمہوری حکومتوں کے تجربات ہوئے لیکن مسائل حل نہ ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو سرمایہ دارانہ نظام چاہیے نہ سوشلزم سے کوئی تبدیلی آ سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو قرآن وسنت کی صورت میں مکمل ضابطۂ حیات دیا ہے اور اسی کو نافذ کر کے ہی ہماری بگڑی بن سکتی ہے۔ علماکرام امت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کا آئین، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کے باوجود بھی حکمران 20سال تک سود جاری رکھنے پر بضد ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انھیں سامراج کی وفاداری کرنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سود اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ جنگ ہے۔ جماعت اسلامی سودی معیشت کے خلاف تحریک جاری رکھے گی اور ان لوگوں سے بھی جنگ کرے گی جو اللہ اور رسولؐ کے ساتھ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…