اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں ظالموں سے چھٹکارا حاصل ہوا، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو ایک سال مکمل، طالبان کا جشن

31  اگست‬‮  2022

کابل (این این آئی)افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو ایک سال مکمل ہونے پر حکمران طالبان نے ملک بھر میں 31 اگست 2022 کو عام تعطیل کا اعلان اور خوشی مناتے ہوئے دارالحکومت کابل کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عوام نے افغانستان سے غیرملکی افوان کے انخلا کے بعد 20 سالہ خانہ جنگ کے خاتمہ کے ایک سال پر خوشی کا اظہار کیا۔افغانستان میں طالبان کی حکومت کو عالمی برادری کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جہاں ملک میں سخت اسلامی قوانین نافذ کیے گئے ہیں اور خواتین کو بھی حقوق سے محروم کردیا گیا تمام پابندیوں اور انسانی بحران کے باوجود کئی افغان صرف اس بات پر خوش ہیں کہ 20 سال بعد امریکی فوج کا انخلا ہوا، جن کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی تھی۔کابل کے شہری زلمے کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں ظالموں سے چھٹکارا حاصل ہوا، ہم خوش ہیں کہ صحیح معنوں میں امارت اسلامی کی بنیاد رکھی گئی۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی مبارک ہوانہوں نے ایک اور بیان میں کہا کہ آج کا دن امریکی قبضے سے ملک کی آزادی کا دن ہے، کئی برسوں سے اس جنگ میں بہت سے مجاہدین زخمی ہوئے، کئی بچے یتیم ہوئے اور کئی خواتین بیوہ ہوئیں۔طالبان حکام کی جانب سے بگرام ائیر بیس پر جشن بھی منایا گیا جہاں امریکی افواج نے طالبان کے خلاف بدترین فضائی حملے کیے تھے۔تقریب میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔طالبان حکومت کی جانب سے تعطیل کے اعلان کے بعد کابل کے شہری گھروں تک ہی محدود رہے تاہم متعدد طالبان جنگجو سفر کرتے نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…