جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت سے میچ،بابر اعظم کی جانب سے کھلاڑیوں سے جذباتی خطاب کی ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کھلاڑیوں سے جذباتی خطاب کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی کھلاڑیوں سے گفتگو کی ویڈیو جاری کی ہے،

جس میں وہ قومی کرکٹرز سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف حاصل کی گئی فتح کو یاد کرنے کا کہہ رہے ہیں۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اسی باڈی لینگوئج سے کھیلنا ہے جیسے ہم کھیلتے آرہے ہیں، جیسے ہم نے ورلڈ کپ میں کھیلا ہے، پیچھے جاکر وہ چیز یاد کرو، جب یاد کرو گے ساری چیزیں آنا شروع ہوجائیں گی، سوچ لانا شروع کردو تیاری تو ہم کر ہی رہے ہیں تاہم اچھی تیاری وہی ہے تو ٹریننگ میں کرتے ہو وہ میچ میں بھی اپلائی کرو، جو یہاں کرتے ہو وہی چیز میچ میں لے کر جاؤ پھر رزلٹ آئیں گے۔بابر نے شاہین کے حوالے سے کہا کہ میں جانتا ہوں ہمارا مین فاسٹ بولر ہمارے ساتھ نہیں ہے تاہم اس کی کمی محسوس نہیں ہونے دینا، خاص طور پر فاسٹ بولرز سن لیں تاکہ اسے یہ ہو کہ میرے بعد میری ٹیم نے کر کے دکھایا ہے۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کھلاڑیوں سے جذباتی خطاب کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…