پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیلابی صورتحال ٗپولیس افسر کی شہری کے کندھوں پر سوار ہوکر تھانےپہنچنے کی ویڈیو وائرل

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک باوردی پولیس افسر کی بارش کے پانی میں ایک شہری کے کندھوں پر سوار ہوکر تھانے آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،یونیفارم سے اندازہ ہوتا ہے کہ زیرِ نظر ویڈیو پنجاب پولیس کی نہیں باقی تینوں صوبوں میں سے کسی ایک کی ہو

سکتی ہے تاہم سوشل میڈیا پر کسی نے اس پر جئے بھٹو کا سیاسی نغمہ لگا کر سندھ پولیس منسوب کردیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب انسپکٹر کی وردی پہنے ایک پولیس افسر کسی شخص کے کندھے پر بیٹھ کر چار دیواری میں آتا ہے۔جس شخص نے پولیس افسر کو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے وہ خود سائل معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس کے ہاتھوں میں کاغذات بھی دکھائی دے رہے ہیں۔گھٹنوں گھٹنوں پانی سے گزر کر پولیس افسر کو اٹھانے والا شخص اسے عمارت کے احاطے میں سیڑھیوں پر اتار دیتا ہے۔دوسری جانب سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ(ایس ایس یو)بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم ہوگیا، کراچی میں سیلاب متاثرین کے لیے ناشتے کا انتظام کیا۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروگرام اور ڈی آئی جی سیکیورٹی ٹینٹ سروس مقصود احمد میمن کی ہدایت پر متاثرین کو ناشتہ کرایا گیا۔ایس ایس یو نے سچل گوٹھ کے سرکاری اسکولوں میں رہائش پذیر متاثرین کو اتوار کی صبح ناشتہ کرایا۔ترجمان کے مطابق سیلاب اور بارش سے متاثرہ 2 ہزار سے زائد افراد سچل کے اسکول میں ٹھہرائے گئے ہیں۔ان متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپس بھی لگائے جا رہے ہیں، ایس ایس یو کی ٹیمیں متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…