منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاک، بھارت میچ کو ہم بھی دونوں ممالک کے لوگوں کی طرح انجوائے کرتے ہیں، بابر اعظم

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاک، بھارت میچ کو ہم بھی دونوں ممالک کے لوگوں کی طرح انجوائے کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہر کوئی اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہے،

بھارت سے میچ میں بھی ہم اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انجریز سے فرق پڑتا ہے لیکن بینچ اسٹرینتھ بھی اچھی ہے، ابھی کنڈیشنز کو دیکھنا ہے کہ وکٹ کیسی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ پہلے بیٹنگ کریں گے یا نہیں، پلیئنگ الیون کا پتا تو کل ہی چلے گا۔انہوںنے کہاکہ ہمارا اعتماد بلند ہے شاہین آفریدی نہیں ہیں تاہم اعتماد کی کمی نہیں، ہر کھلاڑی نے یہ کلچر بنانے کی کوشش کی ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ اونچ، نیچ آتی رہتی ہے، خود پر یقین ہونا چاہیے، کوئی مقام بنانے کے لیے مائنڈ سیٹ اور یقین کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا ہمیشہ انتظار کیا جاتا ہے، لوگوں کی طرح ہم بھی میچ انجوائے کرتے ہیں، میچ کی گرمی نہیں لیکن دبئی کی گرمی میں ہمیں کھیلنے کی عادت ہے۔پاکستانی کپتان نے دوران گفتگو پاکستان میں آئے سیلاب کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت ہے، سیلاب متاثرین کو عطیہ دینے سے متعلق مشورہ کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…