جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حسن علی کو کھلانا جلدی ہوجائے گا،بابر اعظم

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت ہے، سیلاب متاثرین کو عطیہ دینے سے متعلق مشورہ کر رہے ہیں۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل

پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا ہمیشہ انتظار کیا جاتا ہے، لوگوں کی طرح ہم بھی میچ انجوائے کرتے ہیں، ہر کوئی اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہے۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ انجریز سے فرق پڑتا ہے لیکن بینچ اسٹرینتھ بھی اچھی ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ابھی کنڈیشنز کو دیکھنا ہے وکٹ کیسی ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ پہلے بیٹنگ کریں گے یا نہیں۔بابر نے کہا کہ دبئی کی گرمی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا، پلیئنگ الیون کا فیصلہ کر چکے ہیں، حسن کو کھلانا ابھی جلدی ہو جائے گا، پلیئنگ الیون کا پتہ تو کل ہی چلے گا، حسن علی کل پہنچ رہے ہیں جو یہاں ہیں انہیں میں سے کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کا پاک بھارت میچ گزر چکا اب نیا میچ ہے اسی حساب سے کھیلیں گے، ہمارا اعتماد بلند ہے شاہین نہیں ہیں لیکن اعتماد کی کمی نہیں ہے، پاک بھارت میچ کی گرمی نہیں ہے لیکن دبئی کی گرمی میں کھیلنے کی عادت ہے،

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…