پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایت پر شہبازگل پر بغاوت کا مقدمہ درج

datetime 26  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ،آن لائن)اداروں کے خلاف بیانات کی بنیاد پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن و دیگر کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، کیپٹن صفدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، کے پی کے کے معاون خصوصی اطلاعات کا اس پر کہنا تھا کہ جس جس نے اداروں کے خلاف بات کی ہے بلاامتیاز کارروائی کر رہے ہیں اس بات کا ثبوت شہباز گل کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر ہے۔ واضح رہے کہ پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی تھی۔صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کیا تھا۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں پولیس ریکارڈ پیش نہ کرسکی۔ولیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد، عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت ہفتہ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اگر آج تک ریکارڈ پیش نہ کیا تو افسران کے لیے مسئلہ بن جائے گا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے ریکارڈ پیش نہ کیا

عدالت کے اظہار برہمی پر پولیس نے بتایا کہ مقدمے کا تفتیشی افسر شریک ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی گیا ہے بروز ہفتہ تک واپسی ہوسکے گی۔ عدالت نے شہباز گل کے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ تفتیشی افسر کو کراچی سے واپسی کے لیے ائیر ٹکٹ دے سکتے ہیں جس پر فیصل چودھری نے کہا ہم تفتیشی افسر کو ائیر ٹکٹ دینے کیلیے تیار ہیں عدالت نے پولیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی اور سماعت آج بروز ہفتہ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو ہرصورت آج شہباز گل کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…