اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر کس جیل میں رکھا گیا؟ پتہ چل گیا

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی )وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرنے کہا ہے کہ شہباز گِل جوڈیشل ریمانڈ کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل ہوچکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ دوسرے قیدیوں کی طرح شہباز گِل کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا

مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک کا کوئی ایس حصہ نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نا ہو، افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود خیبر پختون اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران خان نے گزشتہ روز ہری پور میں جلسہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب سے کے پی میں 169 اور پنجاب میں 164 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے پی اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے بجائے اپنی سیاست بچانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا؟ ،ایک طرف پورا ملک ڈوب رہا، کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں دوسری طرف عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ ”آخری کال’ کیلئے تیار رہیں،پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے آخری کال دونگا۔ وفاقی وزیر نے سوال کیاکہ کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟ اپنی سیاست کی فکر کرنے کے بجائے عمران خان کو سیلاب زدگان کی فکر کرنی چاہیے،جلسوں کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ احتجاج کے لئے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو لاکھوں بے گھر سیلاب متاثرین نظر نہیں آ رہے؟ ،پورا ملک ڈوب جائے ان کو صرف اپنی سیاست بچانی ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…