ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ ویل چیئر پر کیوں نہیں آئے؟ عدالت میں وکیل کا شہباز گل سے استفسار، ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل آج جب اپنے قدموں پر چل کر عدالت پہنچے تو وکلاء اور پی ٹی آئی کے قائدین حیران رہ گئے اس موقع پر وکلاء نے ان سے سوال کیا کہ آپ ویل چیئر پر کیوں نہیں آئے تو اس موقع پر شہباز گل

نے جواب دیا کہ ایس پی نے کہاکہ تمہاری ضمانت ہو گئی ہے، اس گفتگو کی ویڈیو گل بخاری نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ اسی بارے میں سینئر صحافی وقار ستی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پولیس کے عقلمند ایس پی نے کھیل بدل دیا، شہباز گل کو کہا کہ تمہاری ضمانت ہو گئی ہے وہ شیو کرکے بغیر وہیل چیئر اور بغیر اکھڑی ہوئی سانسیں عدالت پہنچ گیا،موصوف کے وکلاء اور پی ٹی آئی کے قائدین انہیں عدالت میں صحیح سلامت دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلے میں پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز گل کو 24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سماعت کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ملزم شہباز گل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔قبل ازیں پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں لی گئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

ڈیوٹی جج ملک امان کے روبرو وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پیش ہوئے اور بتایا کہ یہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہے۔ ملزم کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 13 دن سے شہبازگل اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہے۔ 14 دن کیا کوئی کم ریمانڈ ہوتاہے؟ جان لینی ہے کیا؟بابر اعوان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ

شہبازگل نے لینڈ لائن کے ذریعے بیپر دیا، اس میں کوئی شک نہیں،شہبازگل سے آخر ریکور کرنا کیاہے؟ آرمی پبلک اسکول میں پکڑے جانے والے ملزمان کا کیا ڈھائی ماہ ریمانڈ ہوا؟ اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن پمز اسپتال میں رہنے کے دوران 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…