بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مجھ سے عمران خان کیخلاف بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے،ریکارڈ پر لانا چاہتاہوں کوئی بیان آئے تو میرا تصور نہ کیا جائے،شہباز گل

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلے میں پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور

کرتے ہوئے شہباز گل کو 24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سماعت کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ملزم شہباز گل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔قبل ازیں پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں لی گئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ڈیوٹی جج ملک امان کے روبرو وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پیش ہوئے اور بتایا کہ یہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہے۔ ملزم کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 13 دن سے شہبازگل اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہے۔ 14 دن کیا کوئی کم ریمانڈ ہوتاہے؟ جان لینی ہے کیا؟بابر اعوان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازگل نے لینڈ لائن کے ذریعے بیپر دیا، اس میں کوئی شک نہیں،شہبازگل سے آخر ریکور کرنا کیاہے؟ آرمی پبلک اسکول میں پکڑے جانے والے ملزمان کا کیا ڈھائی ماہ ریمانڈ ہوا؟ اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن پمز اسپتال میں رہنے کے دوران 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم نہیں کیا جاسکتا۔

عدالتی حکم پر دوبارہ پیش کیے جانے پر شہباز گل روسٹرم پر آئے اور عدالت کو بتایا کہ پچھلے 5 دن سے کپڑے نہیں دیئے گئے، 5 روز سے میں نہایا نہیں ہوں، میرے گھر سے کپڑے دیے گئے، جو چھین لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میں پچھلے 4 روز سے بھوک ہڑتال پر ہوں۔ میری زبردستی شیو کردی گئی ہے۔مونچھیں چھوڑ دی گئیں۔شہباز گل نے کہا کہ میں تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہتا۔مجھے صبح کوئی دوائی

پلائی گئی ہے۔آپ نے مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں۔ ایک حیوان کی طرح مجھے رکھا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ آپ کے مطالبے پر فیملی اور وکلا کی رسائی آپ تک دے دیتے ہیں۔ عدالت نے شہباز گل کو فیملی سے ملنے کی اجازت دینے کا حکم دے دیا۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھ پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دوں۔ میں نے پی ٹی آئی یا عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ ریکارڈ

پر لانا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد بھی میرا کوئی بیان آئے تو میرا نہیں ہو گا۔ میرا تحریری بیان بھی آئے تو وہ میرا نہیں ہو گا وہ تشدد سے لیا گیا ہو گا۔قبل ازیں عدالت میں سماعت کے آغاز پر شہباز گل نے بتایا ایس پی نوشیروان مجھے لے کر آیا ہے، کہا آپ کی ضمانت ہو گئی۔ مجھے اسکرین شارٹ دکھایا گیا اور کہا گیا کہ ضمانت ہو گئی، مچلکے جمع کرانے ہیں۔شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ مجھے پرائیویٹ گاڑی میں

بٹھایا گیا اور اِدھر لے آئے۔ پچھلی رات سے دیکھیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے ڈاکٹرز کو دکھایا، ہم تو میڈیکل نہیں بتا سکتے۔ شہباز گل نے بتایا کہ کل رات سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں، مجھ سے کسی کو نہیں ملنے دیا جا رہا۔ کل رات 12 بندے میرے کمرے میں آئے، مجھے پکڑا اور زبردستی کیلا کھلایا اور جوس پلایا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ رات 3 بجے

پھر 6 سے 7 لوگ آئے اور مجھے کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی۔ مجھے زبردستی باندھ کر دس بارہ بندوں نے شیو کی۔ میں مونچھیں نہیں رکھتا، میری مونچھیں چھوڑ دی گئیں۔مجھے زبردستی ناشتہ دینے کی کوشش کی گئی۔جج نے ریمارکس دیے کہ اس کا یہ مطلب تو نہیں آپ بھوک ہڑتال پر چلے جائیں۔واضح رہے کہ پمزہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد شہباز گل کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیشی کے لیے لایا گیا۔ پولیس نے شہباز گل کا چہرہ چھپانے کے لیے سفید کپڑے کا حصار بنایا جب کہ اسلام آباد کچہری میں پولیس اور ایف سی اہل کاروں کی بھاری نفری تعینات کرکے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…