اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل کی حالت اب کیسی ہے؟ پمز ہسپتال سے بڑی خبر آگئی

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج شہباز گل کے سانس بحال نہ ہونے کی شکایت پر میڈیکل بورڈ کی جانب سے شہبازگل کا ایک اورٹیسٹ کروانیکا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہبازگل کی سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کا فیصلہ کیا ۔

ذرائع نے بتایاکہ شہبازگل کے تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود سانس میں تکلیف ہے۔ ذرائع پمز کے مطابق سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد دواؤں میں ردوبدل کافیصلہ ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کا بلڈ پریشر، ٹمپریچر اوردیگرمعائنہ وقت پرکیاجارہا ہے ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز ہسپتال پہنچے جہاں پر ان کی ملاقات پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نہ ہوسکی ۔ پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت کے حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا، پولیس نے مجھے شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی، پولیس بتائے وہ کس سے آرڈرلے رہی ہے، بتایا جائے ملک میں قانون یا ڈنڈے کی حکمرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہفتہ کو شہبازگل کے لیے ریلی نکالیں گے، اسلام آباد کے لوگوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ شہبازگل پر اگر ٹارچر ہو سکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے، مغرب کے وقت ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کا منہ بند کرکے چوروں کومسلط کیا جارہا ہے، ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…