ملک بھر میں بلیک آؤٹ کا معاملہ،گدو پاور پلانٹ پر بھاری جرمانہ عائد
اسلام آباد (آن لائن)نیپرا اتھارٹی نے جنوری2021 میں ملک میں بلیک آؤٹ کا معاملے پر گدو پاور پلانٹ
پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا، نیپراکی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ گدو پاور پلانٹ
کی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ملک میں 9 جنوری 2021 کو بلیک آؤٹ ہوا تھا،اتھارٹی نے معاملے
کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی،کمیٹی نے مذکورہ انکوائری کی
اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے گدو پاور پلانٹ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی،
اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت سی پی جی سی ایل کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا،تاہم، سی پی جی سی ایل کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔