اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے 2 روز میں آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے ، آرڈیننس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی سے لی جائے گی، آرڈیننس میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جائیں گی۔ ای سی سی کا اجلاس آج کسی بھی
وقت بلائے جانے کا امکان ہے۔آرڈیننس میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جائیں گی، بجلی کی قیمتوں ، پیٹرولیم کے نرخوں اور ایف بی آر ٹیکسز کا طریقہ کار کو بدلا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں ، پیٹرولیم کے نرخوں اور ایف بی آر ٹیکسز پر نظرثانی ہوگی، بجلی کے بلوں پر ٹیکس اور سبسڈی پر ٹیکس کے طریقہ کار کو بدلا جائے گا۔آرڈیننس میں چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس لینے کا طریقہ کار بھی بدلا جائے گا، پرتعیش سامان پر نئی پالیسی لائی جائے گی، بڑی گاڑیوں کی درآمد پر 500 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی جائے گی، بجلی کے بلوں میں ٹیکس کے طریقہ کار کو بدلا جائے گا، ابھی تک دی جانے والی بجلی پر سبسڈی کی مقدار میں ردوبدل کیا جائے گا۔مہنگے موبائل فونز پر بھی 100فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی، سگریٹ پر فی ہزار سٹکس کا ٹیکس 1000 سے 2050 روپے کردیا جائے گا۔ سپیئر پارٹس پر موجودہ ڈیوٹی برقرار رکھی جائے گی۔