بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چیف آف سٹاف شہباز گل کی طبیعت تسلی بخش ہے انہیں دل کی تکلیف نہیں ہے ،میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی )تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی طبی معائنہ کی مجموعی رپورٹ صحت تسلی بخش قرار دے دی گئی۔شہباز گل کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر رات ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔صحت مکمل بہتر ہونے پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگل کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے

بعد ان کی مجموعی صحت تسلی بخش قرار دے دی گئی ،شہباز گل کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر رات ہسپتال میں رکھا گیا تھا تاہم اب طبیعت بہتر ہونے پر شہبازگل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما کو ہائی الرٹ سکیورٹی میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال لایا گیا تھا، پمز ہسپتال میں میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں دل، پھیپھڑوں کے ماہرین اور میڈیکل آفیسر شامل تھے۔ڈاکٹرز کے مطابق شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف تھی، پی ٹی آئی رہنما کا کافی وقت سے سانس کی تکلیف کا علاج چل رہا ہے تاہم مکمل چیک اپ کے بعد اب ان کی صحت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پہلی میڈیکل رپورٹ کی کاپی منظر عام پر آگئی ۔پراسیکیوشن نے پمز ہسپتال سے جاری شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق چار سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہبازگل کا طبی معائنہ کیا۔

جس میں کہا گیا کہ شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازگل کو سانس لینے میں مسئلہ ہے اور وہ جسم میں درد محسوس کررہے ہیں، وہ کندھے،گردن اورچھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کررہے ہیں، ان کا فوری ای سی جی کیا گیا تھا۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں مشورہ دیا گیا کہ شہبازگل کا ایکسرے، یورک، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، ان کاکارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکارہے جب کہ شہبازگل کے مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…