جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش میڈیکل بورڈ نے کیا مشورہ دیا؟بڑی خبر

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کر دی گئی ۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پمز ہسپتال میںشہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا،تفصیل کے مطابق پمز ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ چارسینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم

نے شہبازگل کا طبی معائنہ کیا،شہباز گل کو کارڈیالوجسٹکی مسلسل مانیٹرنگ کی ضرورت ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑھنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں،شہبازگل کو سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد محسوس کررہے ہیں ،کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب شہبازگل درد محسوس کررہے ہیں ،شہبازگل کا فوراً ای سی جی کیاگیاتھا۔رپورٹ میں میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا کہ شہبازگل کا ایکس رے ، یورک خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہیں ،شہبازگل کو کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکارہے،شہبازگل کے مزید طبی معانے کہ ضرورت پڑ سکتی ہے۔دوسری جانب شہبازگل کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ان کی مجموعی صحت تسلی بخش قرار دے دی گئی ،شہباز گل کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر رات ہسپتال میں رکھا گیا تھا تاہم اب طبیعت بہتر ہونے پر شہبازگل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما کو ہائی الرٹ سکیورٹی میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال لایا گیا تھا، پمز ہسپتال میں میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں دل، پھیپھڑوں کے ماہرین اور میڈیکل آفیسر شامل تھے۔ڈاکٹرز کے مطابق شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف تھی، پی ٹی آئی رہنما کا کافی وقت سے سانس کی تکلیف کا علاج چل رہا ہے تاہم مکمل چیک اپ کے بعد اب ان کی صحت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…