اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم شہباز شریف کو نااہل کرنے کی درخواست ،لاہورہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزرا ء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

دورانِ سماعت جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیر اعظم کو نااہل کر سکتا ہے؟۔عندلیب عباس کے وکیل نے استدعا کی کہ مجھے وقت دے دیں۔جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا وقت دیں؟ آپ نے تعطیلات کے دوران کیس کیا جبکہ اس کی تیاری ہی نہیں کی، آپ نے چھٹیوں میں آفس پر زور ڈال کر یہ پٹیشن لگوائی ہے، آپ کو معلوم ہی نہیں کہ کس قانون کے تحت وزیر اعظم یا وزرا ء کو الیکشن کمیشن نااہل کر سکتا ہے۔عندلیب عباس کے وکیل اسد منظور بٹ نے استدعا کی کہ مجھے تھوڑا وقت دے دیں، ہم درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کر دیتے ہیں۔جسٹس شاہد وحید نے انہیں ہدایت کی کہ بہتر ہے کہ آپ درخواست واپس لے کر دوبارہ دائر کریں، آپ کلائنٹ کو گائیڈ کیے بغیر عدالت میں لے آتے ہیں۔جس کے بعد عدالت عالیہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزرا ء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…