جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بابر اعظم کو ایشیا کپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہو گیا

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یوم آزادی پر حکومت پاکستان کی جانب سے کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو نشان امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا،کامن ویلتھ گیمز

کے گولڈ میڈلسٹس ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یوم آزادی پر جن افراد کو مختلف سول ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ان میں اسپورٹس سے وابستہ شخصیات بھی ہیں۔اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کبڈی فیڈریشن کے سربراہ چوہدری شافع ستارہ امتیاز کیلئے نامزد ہوئے ہیں جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف اور کبڈی کے کھلاڑی شفیق چشتی کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا،کامن ویتلھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹس ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔کوہ پیما سرباز علی، کوہ پیما لٹل کریم، اسنوکر پلیئر احسن رمضان، کراٹیکا شاہدہ، اسکیئنگ کی کھلاڑی آمنہ والی، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مسعود جان، مارشل آرٹس میں عرفان محسود کو بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گا۔ان کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازنے کی باضابطہ تقریب 23 مارچ 2023 کو منعقد کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…