پی ٹی آئی جلسہ میں لوگوں کا سمندر اُمڈ آیا، تعداد اتنی کہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

13  اگست‬‮  2022

لاہور (مانیٹرنگ، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی کے متعدد رہنما ہفتے کی صبح ہی ہاکی سٹیڈیم پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے جلسے کے انعقاد کی

تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ایک لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لوگوں کا سمندر اُمڈ آیا ہے، نیشنل سٹیڈیم عوام سے کچھاکھچ بھرا ہواہے، نیشنل اسٹیڈیم میں 45 ہزار افراد کے بیٹھے کی گنجائش ہے جبکہ بیس ہزار افراد کے لئے کرسیاں لگائی گئی ہیں، اس کے باوجود لوگ اسٹیڈیم میں کھڑے بھی ہوئے ہیں، اس وقت بھی اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد موجود ہیں جو اندر نہیں پہنچ سکے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک سے زائد افراد موجود ہیں۔ اس جلسے نے پچھلے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔  وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر چلوں گا، چوہدری پرویز الٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جسے دنیا دیکھے گی۔ میری بنائی گئی سروس 1122 آج بھی دکھی انسانیت کے کام آ رہی ہے، میں نے اپنے گزشتہ دور میں تعلیم کے شعبے میں زبردست کام کیا، ہم نے حکومت میں آتے ہی تاجروں کے لئے بازار کھول دیے، پچیس مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں،

مجھے پتہ ہے قانون کے تحت ان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے۔ میرے پاس فارمولا ہے مہنگائی ختم کر دیں گے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مزاحمتی پالیسی چھوڑ کر مفاہمت کا مشورہ دے دیا جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی میں بھی مزاحمتی پالیسی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔اورپی ٹی آئی قیادت نے چیئرمین تحریک انصاف

عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دے دیا، تفصیل کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مفاہمت کی بات کے بعد وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تازہ ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دیا ہے، عمران خان کو تجویز دی گئی کہ مزاحمتی پالیسی سے گریز کیا جائے، تحریک انصاف کی صوبائی پارٹی کے اجلاس میں پرویز الہی بھی شریک ہوئے اور اس میں بھی

اتفاق کیا گیا کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، جبکہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ تاہم حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے جلسے جاری رکھے جائیں گے۔تجویز دی گئی کہ مزاحمتی پالیسی سے گریز کیا جائے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سخت گرمی کی وجہ سے لانگ مارچ نہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…