جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

رحیم یار خان، ٹرک مسافر بس پر الٹ گیا، 13 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان میں مرکزی شاہراہ پر موجود گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اْلٹ گیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سڑک کے باعث پیش آیا اور سڑک پر پڑے گہرے گڑھے میں پھنسی کوچ پر چینی سے لوڈ ٹرک آن گرا۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ منی مسافر کوچ کو ٹرک کے نیچے سے نکالنے کے لیے مقامی شوگر ملز سے ہیوی مشینری کی خدمات حاصل کی گئیں جبکہ ڈپٹی کشنر نے خانپور، فیرزہ اور لیاقت پور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نفاذ کردی ہے۔اس حوالے سے ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے میں اب تک 3 زخیموں اور 13 لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کردی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر پہنچنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر مقامی افراد نے بھی حملہ کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات تک بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا کام جاری تھا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق 13 افراد کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کردی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…