حکومت کا منی بجٹ کے ذریعے چار شعبوں پر مزید 40ارب ٹیکس لگانے کا فیصلہ

11  اگست‬‮  2022

حکومت کا منی بجٹ کے ذریعے چار شعبوں پر مزید 40ارب ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کیلئے منی بجٹ پر کام شروع کردیا۔

نجی ٹی وی نے ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرٹیلائزر، شوگر، تمباکو

اور ٹیکسٹائل کے شعبے پر مزید ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ان چار بڑے سیکٹرز

پر آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے قبل منی بجٹ اور آرڈیننس کے ذریعے ٹیکسز عائد کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ منی بجٹ کے خدوخال پر کام کر رہا ہے،

تاجروں کے بلوں سے فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے باعث ٹیکس اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹیکس ختم ہونے والے

40 ارب روپے کے نقصان کو دوسرے طریقے سے پورا کیا جاسکے۔ایف بی آر حکام کے مطابق منی بجٹ اور آئی ایم ایف

پر بریفنگ وزیراعظم آفس میں ہوگی اور پھر منظوری کے بعد جلد از جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…