بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو پولیس اٹھا کر تھانے لے گئی،تحریک انصاف کا شدید ترین ردعمل

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو پولیس اٹھا کر تھانے لے گئی ہے،یہ تو بالکل ہی بوکھلا گئے۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ ویسے وہ سب انسانی حقوق اور جمہوریت کے چیمپئن کہاں ہیں؟۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ جنگوں میں بھی عورتوں بچوں کو ہاتھ نہیں لگاتے،اس فاشسٹ حکومت نے انتقام اور ظلم میں ہر حد عبور کر لی ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ 25 مئی کو یہ سلسلہ شروع ہوا اور اب ایک نئے مرحلے میں ہے،کوئی نہیں یہ وقت بھی گزر جائیگا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ عماد یوسف اورشہبازگل کے اسسٹنٹ اظہارکی اہلیہ تھانے میں قید ہیں۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ رات گئے غیرقانونی اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں ،عماد یوسف اورشہبازگل کے اسسٹنٹ اظہارکی اہلیہ تھانے میں قید ہیں،وکلاء برادری سے پوچھتاہوں کیا اب کوئی بنیادی حق نہیں ہے؟۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ امپورٹڈ اوربدمعاشوں کی حکومت پنجاب کے انتخابات میں شکست کے بعد خوف اوردہشت کا سہارا لے رہی ہے ،مسائل کا واحد حل منصفانہ اورآزادانہ انتخابات ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…