جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز گل پر تشدد ہوایا نہیں؟ میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول

datetime 11  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا میڈیکل کروا لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کا میڈیکل 3 رکنی بورڈ نے پمز ہسپتال میں کیا جس کی رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کسی بیماری کا شکار بھی نہیں ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ شہباز گل کے وکیل نے پولیس حراست میں تشدد کا الزام لگایا تھا جس بناء پر ملزم کا میڈیکل کرایا گیا اور اس کی رپورٹ جمعہ کو عدالت میں پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔دوسری جانب تحریک انصاف کا کوئی عہدیدار پولیس حراست میں موجود شہباز گل کا حال احوال پوچھنے نہیں آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ پارٹی کا کوئی چھوٹا یا بڑا عہدیدار تاحال شہبازگل کاپتا کرنے نہیں آیا ،پی ٹی آئی قیادت نے بھی اب تک شہباز گل سے ملاقات کی کوئی کوشش نہیں کی۔پولیس حکام کے مطابق شہباز گل کے خاندان سے ان کے پیچھے ابھی تک کوئی نہیں آیا اور کسی فیملی ممبر نے بھی ان کے لیے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شہباز گل کے وکلا تھانے اور پولیس سے رابطے میں ہیں جن میں فیصل چوہدری اور علی بخاری ایڈووکیٹ نے پولیس سے رابطہ کیا اور وہ تھانہ کوہسار بھی آئے تھے البتہ شہباز گل کی اہلیہ اور بھائی سمیت کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی قیادت سمیت اسد عمر یا علی نواز میں سے کسی نے بھی شہباز گل کا حال پوچھنے کے لیے تھانے آنے کی زحمت نہ کی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…