بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ابتدائی تفتیش میں ہی شہباز گل کے موبائل فون ڈیٹا سے خوفناک انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے موبائل فون ڈیٹا سے ایسے خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں جو ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کے لیے کافی ہیں۔ جب کہ اس مسئلے پر تحریک انصاف میں پھوٹ بھی پڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق

ابتدائی تفتیش میں پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف لکھا گیا سارا سکرپٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔ملکی ایجنسیوں کو موبائل فون ڈیٹا سے ملنے والی معلومات کے مطابق عمران خان کے احکامات،پارٹی رہنماؤں کو ہدایات اور ایک چینل کے مالکان سے رابطے کی تفصیل مل گئی ہے جبکہ پیمرا کے شوکاز نوٹس میں بھی بغاوت کے مقدمے کے لیے کافی مواد موجود ہیاور وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اس کا ذکر بھی کر چکے ہیں۔ اگرچہ پولیس کی چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے لیکن ابتداء میں ملنے والی معلومات ظاہر کر رہی ہیں کہ شہباز گل نے ریڈ لائن کراس کی۔ان کی کھلی گفتگو بھی ایک ایف آئی آر کا درجہ رکھتی ہے علاوہ ازیں شہباز گل سے ایک امریکی گرین کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جس میں ان کا نام شہباز کی بجائے شبیر درج ہے اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کو گالیاں دینے والے کی حقیقت کیا ہے۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان شہباز گل کے بیانیے سے متفق نہیں اور اسی لیے اسد قیصر،شاہ محمود اور فیصل واڈا سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آئے۔جبکہ وزیر اعلی پرویز الہیٰ نے تو کھل کر کہہ دیا ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف شہباز گل سے سے لاتعلقی کا اعلان کرے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…