اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گزشتہ روز جب گرفتار کیا گیا تو وہ اپنے ڈرائیور کیساتھ تھے ، شہبازگل کی گرفتاری کے بعد انکے ڈرائیور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے اوپر ہونے والے مبینہ تشدد سے متعلق عمران خان کو
تفصیلات بتا رہے ہیں ، ساتھ ہی اس ویڈیو کے دوسرے حصے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ ڈرائیور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہا ہے جس میں اس کی قیمیض پھٹی ہوئی نظر آرہی ہے ، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین یہ سوالات اٹھا رہے ہیں کہ ان کی یہ قیمیض کس نے پھاڑی ۔دوسری جانب شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔شہباز گل کو آج بدھ کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے جرم میں مبینہ طور پر ملوث دیگر افراد کے حوالے سے مزید تفتیش کے لیے شہباز گِل کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کا جسمانی ریمانڈ طلب کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے جبکہ وہ پہلے ہی تقریباً 24 گھنٹے سے پولیس کی تحویل میں تھے۔ان کے موکل پر تشدد کیا گیا ہے اور ان کے طبی معائنے کی درخواست کی ہے۔عدالت نے پولیس کی جانب سے14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اورصرف2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
عمران نیازی سے ملنے کے بعد ڈرائیور کی قمیض پھاڑی گئی ۔۔۔ pic.twitter.com/ZA61ZiT1pi
— Zobia Khurshid Raja (@ZobiaKhurshid) August 10, 2022