ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنوں نے ہی شہبازگل کو تنہا چھوڑ دیا پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ہکا بکا رہ گئے

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان سے اظہار یکہتی کیلئے تحریک انصاف کی طرف سے کوئی بھی رہنماء موجود نہ تھا.شہباز گل پر غداری کے مقدمے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل سے

دور ہوگئے ہیں اور کوئی بھی رہنماء ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عدالت نہیں پہنچا.عدالت آمد پر شہباز گل کے خلاف عدالتی احاطے میں موجود کچھ لوگوں نے ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔دوسری جانب سینئر صحافی و اینکرپرسن طلعت حسین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز گل نے تفتیشی افسران کو بتایا ہے کہ مجھے پارٹی سربراہ نے کہا تھا کہ آپ نےیہ بیان دینا ہے۔شہباز گل نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ اپنا بیان مکمل کرنا آپ کو چینل کی طرف سے کوئی نہیں روکے گا۔علاوہ ازیں  اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔یاد رہے کہ  پیمرا نے متنازعہ گفتگو کے بعد اے آر وائے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چینل کی نشریات بند کر دی تھی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…