جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

فوج کیخلاف بیان عمران خان کے کہنے پر دیا ،شہباز گل کا تفتیش میں انکشاف

datetime 10  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش شہباز گل نے انکشاف کیا کہ فوج کے خلاف بیان پارٹی سربراہ عمران خان کے کہنے پر دیا، میڈیا رپورٹس کے

مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فوج میں بغاوت کے حوالے سے بیان پارٹی سربراہ یعنی عمران خان نے دینے کو کہا تھا۔سینئر صحافی و اینکرپرسن طلعت حسین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز گل نے تفتیشی افسران کو بتایا ہے کہ مجھے پارٹی سربراہ نے کہا تھا کہ آپ نےیہ بیان دینا ہے۔شہباز گل نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ اپنا بیان مکمل کرنا آپ کو چینل کی طرف سے کوئی نہیں روکے گا۔یاد رہے کہ چینل کی نشریات کے دوران متنازع گفتگو پر شہباز گل کو  گرفتار کر کے  ان پر فوج کے ادارے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…