پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

3 افراد تاحیات نااہل ہو چکے، چوتھے عمران خان ہو سکتے ہیں اسحاق ڈا رنے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بچنے کا طریقہ بتا دیا

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 3 افراد اب تک تاحیات نااہلی کا شکار ہو چکے ہیں، چوتھے عمران خان ہو سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی مس ڈیکلیریشن انہیں نااہل کرتی ہے، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا فیصلہ مناسب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو فنڈز اکٹھے کیے، اس میں ایک بڑی رقم غیر قانونی ہے، قانون کے مطابق آپ غیر ملکی کمپنی اور شخص سے پیسے نہیں لے سکتے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی ممبرشپ سے مستعفی ہو جائیں تو ان پر قدغن نہیں لگے گی، پابندی تحریک انصاف پر لگے گی اور عمران خان پر نااہلی کا کیس چلے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا ریفرنس بھی پی ڈی ایم نے جمع کرایا ہے، تاحیات نااہلی آئین میں نہیں ہے، اس پر ہماری جماعتیں غور کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…