ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف ڈیکلریشن سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورہ کے بعد وزارت قانون تمام قانونی اور آئینی چیزوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیکلریشن

سپریم کورٹ بھیجنے کیلئے کابینہ میں پیش کیا جائیگا، فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کریگا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت حکومت آئین اور قانون کے مطابق اس پر عمل درآمد کرنے کی پابند ہے،کیس اکبر ایس بابر الیکشن کمیشن میں لے کر گئے تھے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور حکومت وقت کا کوئی تعلق نہیں،فیصلہ میں واضح طور پر پاکستان تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر ہوئی ہے،عمران خان نے پانچ مرتبہ جعلی بیان حلفی جمع کروائے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی امداد لینے والی سیاسی جماعت قرار پائی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو فوری طور پر انجام دیا جائے،وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی 5 لاکھ روپے فی خاندان ادائیگی کی جا رہی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 سال سے تاخیر کا شکار

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ڈیکلریشن سپریم کورٹ بھجوانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت فیصلہ دیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، 8 سال سے اس کیس پر تحقیقات ہو رہی تھیں، آٹھ سال میں پاکستان تحریک انصاف نے اس کیس میں 51 التواء حاصل

کئے۔انہوں نے کہاکہ اس کیس کا پاکستان مسلم لیگ (ن) اور حکومت وقت کا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ کیس اکبر ایس بابر الیکشن کمیشن میں لے کر گئے تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی سے تمام ثبوت مانگے لیکن انہوں نے آٹھ سال گذر جانے کے باوجود جواب نہیں دیا جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام ریکارڈ پیش کیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے آٹھ سال بعد تفصیلی فیصلہ

دیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت حکومت آئین اور قانون کے مطابق اس پر عمل درآمد کرنے کی پابند ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزارت قانون نے کابینہ کو مفصل بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ حکومت وقت آئین و قانون کے مطابق اس طرح کے فیصلوں پر عمل درآمد کی پابند ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فیصلہ میں واضح طور پر پاکستان تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر ہوئی ہے،عمران خان نے

پانچ مرتبہ جعلی بیان حلفی جمع کروائے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی امداد لینے والی سیاسی جماعت قرار پائی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عاشورہ کے بعد اگلی کابینہ کے اجلاس میں وزارت قانون تمام قانونی اور آئینی چیزوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیکلریشن سپریم کورٹ بھیجنے کیلئے کابینہ میں پیش کرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ قانون اور آئین کا معاملہ ہے، حکومت پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء اور الیکشن

ایکٹ 2017ء کے مطابق اس فیصلے پر ایکٹ کرنے کی پابند ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف غیر ملکی فارن فنڈنگ لینے والی جماعت قرار پائی، پی ٹی آئی نے 16 اکاؤنٹس ڈیکلیئر نہیں کئے، 26 اکاؤنٹس میں سے پی ٹی آئی نے 8 کی اونر شپ لی۔ انہوں نے کہاکہ یہ اکاؤنٹس عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے سینئر قیادت کے نام پر کھلے اور پاکستان تحریک انصاف کے ملازمین کے ناموں پر پیسے آتے رہے اور اسے ڈیکلیئر بھی نہیں

کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے اس کیس میں 51 مرتبہ التواء حاصل کیا، 9 وکلاء کو تبدیل کیا اور ہائی کورٹس میں 11 پٹیشنز دائر کیں کہ یہ الیکشن کمیشن کا دائرہ کار نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ووٹن کرکٹ لمیٹڈ، برسٹل انجینئرنگ سروسز، ای پلانٹ ٹرسٹیز، پی ٹی آئی یو ایس اے، پی ٹی آئی کینیڈا کوآپریشن، بھارتی نژاد امریکی خاتون مس رومیٹا شیٹی سے فنڈنگ وصول کی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ

کابینہ نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے افسران اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور وزارت مذہبی امور کو حج کے بہترین انتظامات کرنے پر سراہا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ کو پاکستان ری انشورنس کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کے لئے تین افراد پر مشتمل پینل پیش کیا گیا، کابینہ نے فرمان اللہ کو

چیف ایگزیکٹو بنانے کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ میں این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے کی تفصیلی رپورٹس پیش ہوئیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم ریلیف کی سرگرمیوں کو خود مانیٹر کر رہے ہیں، وزیراعظم نے بلوچستان کا بھی دورہ کیا، جہاں جہاں کوتاہیاں نظر آئیں وہاں فوری ایکشن لیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہاکہ

انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ بحالی کے کاموں کو فوری طور پر انجام دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی 5 لاکھ روپے فی خاندان ادائیگی کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے ملک میں جاری ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالے سے

اطمینان کا اظہار کیا اور این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور افواج پاکستان کے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کو سراہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے، صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے مشترکہ سروے کیا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے اس موقع پر وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی قیادت میں ایک

کمیٹی بھی منظوری دی جس کا مقصد مشترکہ سرویز پر غور کرنا اور صوبوں کے ساتھ مل کر بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنا ہے، کمیٹی کے باقی ارکان کے ناموں کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بحالی، تعمیر نو اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو رقوم کی فوری ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مشترکہ سرویز شفاف، حقیقت پر مبنی اور جامع ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ نے

وزارتِ اقتصادی امور کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں موجود بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں سے رابطہ کرکے سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لئے وسائل کی فراہمی کے حوالے سے بات کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، وزارت اقتصادی امور اور متعلقہ وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ملکی این جی اوز اور مخیر حضرات سے بھی رابطہ کریں تاکہ بحالی کے کام کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ

صاحب حیثیت حضرات سیلاب زدگان کے لئے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور ڈنمارک کی حکومتوں کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اس معاہدہ پر دستخط ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کے حوالے سے ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس معاہدے کے دیگر فوائد میں سود سے پاک قرضہ، 35 فیصد سبسڈی اور ڈینش

ٹیکنالوجی کی پاکستان میں منتقلی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو یومِ آزادی کے حوالے سے قیدیوں کی سزاؤں میں تین ماہ کمی کرنے کی سفارش کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے تفصیلی غور و خوص کے بعد وزارِت داخلہ اور وزارت قانون کو ہدایت کی کہ وہ ملک کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں کے حوالے سے دوبارہ سمری پیش کریں،اس سلسلے میں متعلقہ قوانین کی روشنی میں بزرگ

قیدیوں، خواتین، بچوں اور وہ تمام قیدی جو اپنی سزا کا دو تہائی حصہ کاٹ چکے ہیں، ان کے لئے سزاؤں میں خصوصی کمی تجویز کی جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزارت پلاننگ اور ڈویلپمنٹ نے وفاقی کابینہ کو پائیدار ترقی کے پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کا از سر نو جائزہ لیں اور ان پر عمل درآمد کے لئے وسائل کی دستیابی کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات وفاقی کابینہ نے وفاقی سیکرٹری وزارت اقتصادی امور میاں اسد حیات الدین کی تین عشروں سے زائد عرصے پر محیط قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…