وزیراعظم کی قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین سے پشتو میں گفتگو وائرل ہوگئی
قلعہ سیف اللہ(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین سے پشتو میں
گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور
وفاقی وزراء کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف قلعہ سیف اللہ پہنچے
جہاں انہوں نے سیلاب زدگان کے لیے لگائے گئے کیمپوں میں جا کر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور عوام سے ملاقات بھی کی۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کے ساتھ گفتگو کی
ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں وزیراعظم کو متاثرہ افراد کے ساتھ پشتو میں گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک کیمپ میں موجود خواتین، مردوں اور بچوں سے خیریت دریافت کی اور انہیں ملنے والی سہولیات کا بھی پوچھا۔
شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے پشتو میں پوچھا کہ کھانا کھایا ہے تم نے جس پر کیمپ میں موجود خواتین اور مردوں نے نفی میں جواب دیا۔