پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کہیں تو وفاقی حکومت 15منٹ میں گرا سکتے ہیں پرویز خٹک کا دعویٰ

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ، سکھر(صباح نیوز، این این آئی)تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کہیں تووہ 15منٹ میں وفاقی حکومت گراسکتے ہیں ‘حکمران عیاشیوں میں مست اور مزے لوٹ رہے ہیں۔ معیشت تباہ کن

صورتحال سے دوچار ہے۔ ملکی اور غیرملکی ادارے چور حکمرانوں پر اعتماد نہیں کررہے ۔ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں خلفشار بھرا گیا ہے سیاستدان ووٹ لیکر صرف عیاشی کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ میں تقریب میں ٹائم پر اس لیے آیا تاکہ آپ کو احساس ہو کہ سیاستدان ووٹ لیکر عیاشی نہیں کرتے بلکہ خدمت گار ہوتے ہیں۔انہوں نے طالب علموں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اپنے علاقے کے بچوں کو پڑھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم یافتہ ہوں اور اپنے ملک و علاقے کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے کسی نے تصویر بھیجی کہ بچی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہے، ہم نے 24 گھنٹوں کے دوران اس اسکول میں 400 کرسیاں فراہم کیں، میری کوشش ہے کہ اس ملک کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…