جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

تین خواتین اور نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں تین خواتین اور نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جن کو عالم دین نے کلمہ طیبہ پڑھا کر انہیں اسلامی طرز زندگی سے روشناس کرتے ہوئے ان کے اسلامی نام رکھ دیئے۔جس پر اہل اسلام

نے نومسلم کو خوش آمدید کہا اور اپنے ممکن تعاون کا یقین دلایا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے مدرسہ کے عالم دین قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھوں اسلامی تعلیمات سے متاثر تین خواتین اور ایک نوجوان نے اپنے مزہب عسائیت کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ لیا اور دین اسلام پر کار بند ہو کر خدمت انسانیت کے لئے کوشاں رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دین اسلام قبول کر کے کلمہ طیبہ پڑھنے والی خواتین عید گاہ کی ندا مسیح کا اسلامی نام ندا فاطمہ،ماڈل ٹا?ن کرسچن کالونی فیصل آباد کی انیتا مسیح کا اسلامی نام عائشہ بی بی اور نواب کالونی کی کویتا مسیح کا اسلامی نام زینب بی بی جبکہ نوجوان استقلال آباد کالونی کے شان مسیح کا اسلامی نام محمد شان رکھ دیا گیا جنہیں عالم دین نے گواہان کی موجودگی میں کلمہ طیبہ پڑھا کر انہیں طرز اسلامی کے مطابق زندگی بسر کرنے اور حکام الہی کو مشعل راہ بنا کر دنیا آخرت میں سرخرو ہونے کے بارے تعلیم دی اور انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ دعا کروائی جبکہ اہل اسلام نے نو مسلم خواتین اور نوجوان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جبکہ دین اسلام قبول کرنے والوں نے خدمت انسانیت کے ساتھ دین پر قاربند رکھ کر دینی تعلیم کے حصول کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…