پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہوش حیات کے گمشدہ مہنگے جوتوں کی قیمت کیا تھی؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ سیٹ پر اْن کے لاکھوں روپے کی مالیت کے جوتے گْم ہو گئے تھے۔مہوش حیات پاکستان کی ایک ممتاز اور معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ ہی عرصے میں انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی۔

وہ اپنی آن پوائنٹ فیشن سینس اور دلکش شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ کام کے محاذ پر مہوش حیات کو فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ میں شاندار اداکاری کے لیے بے حد سراہا جا رہا ہے۔مہوش حیات کو چند ہفتے قبل ایک عید اسپیشل مارننگ شو میں فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ مہوش نے اپنی فلم کے سیٹ سے ایک دلچسپ کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم لندن میں شوٹنگ کر رہے تھے جہاں میں اپنا کچھ سامان ساتھ لے گئی تھی، میرے پاس میرے سیاہ رنگ کے مہنگے ترین جوتے تھے اور میں نے سیٹ پر ایک جوتا کھو دیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں مسلسل دو تین دن سے جوتا ڈھونڈتی رہی لیکن مجھے وہ نہیں ملا، آخر میں جب مجھے اپنا جوتا نہ ملا تو میں نے ہمایوں سے کہا کہ اب آپ میرے لیے جوتوں کا ایک نیا جوڑا لاؤ گے۔اس موقع پر ہمایوں سعید نے بتایا کہ جوتوں کی قیمت 1100 ڈالر تھی لیکن میں نے اْس رقم کا صرف 50 فیصد ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…