پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چور دروازے سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے،پرویز خٹک

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (آن لائن) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ ملک کو زرداری،نواز،مولانا نے بدترین بحرانوں میں مبتلا کردیاہے۔چور دروازے سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے۔پنجاب کا منڈیٹ پہلے

بھی عمران خان کا تھا اج بھی ہے اور کل بھی ہوگا۔ملک کی معیشت کا جنازہ نکلانے والوں کا یوم احتساب جلد آنے والا ہے۔ملک میں نئے انتخابات ہی مسائل کا حل ہے۔جلد ازجلد انتخابات کی جانب جانا ہوگا۔تحریک انصاف مرکز سمیت پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیدو،مندوری نظام پور میں بڑے شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمعیت علما ٗ اسلام ف،پاکستان پیلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے درجنوں کارکنان مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔چیئرمین شیراز گل کی جمعیت علمائے اسلام ف چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔جلسوں سے ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک،جہانگیرہ کے میئر اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔سابق وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے شیدومیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ٹولے نے ملک کوبھکاری بنادیا ہے گزشتہ 30سالوں سے ملک کوبے دردی سے لوٹاہے،،عمران خان کی قیادت میں قوم انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہئے PTIملک کومعاشی دلدل سے نکالے گی،آئندہ دورصرف اورصرف PTIکاہے قوم کوپاکستان کے لئے نکلنا ہوگا،کیونکہ ان کی ناکام حکمرانی سے ملک یوالیہ ہورا ہے،چورخود کوNROدے رہے ہیں پرویزخٹک نے کہا کہ چاہوں تومسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اورجمیعت کو5منٹ میں بٹھاسکتا ہوں لیکن عمران خان کہتا ہے کہ چوروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں،آئندہ الیکشن میں صرف ”بلا“چلے گا،،مخالفین کومنہ چھپانے کے لئے جگہ نہیں ملے گی،،ان کا ڈرامہ جلدختم ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…