پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اتحادی حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا،سیاسی عدم استحکام پاکستانی معیشت کولے ڈوبا

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی (این این آئی)امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا۔فچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام،کمزورحکومتی اتحاد اور جلد الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کا سبب بتایا گیا ہے۔فچ کی رپورٹ کے مطابق منفی ریٹنگ

پاکستان کی سال 2022 کے آغاز سے بگڑتی لیکوڈٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ کے حصول پرخدشات ہیں جب کہ زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث دباؤ ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالررہا اور آئندہ مالی سال یہ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کے اندازے ہیں۔فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مہنگے ایندھن کے سبب مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا۔منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی۔کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 221 روپے ہوگئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 روپے مہنگا ہوا ہے اور 222 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…