مظفرگڑھ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو پولیس نے حراست میں لے لیا، وہ پی پی 272 میں ایک فیکٹری میں موجود تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑنےکہا کہ شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجودتھے۔
پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی کا بیان آ چکا ہے کہ ایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں۔عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایف سی کی وردی ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔پنجاب میں ضمنی انتخاب کیدوران اسلحہ کی نمائش پرچھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ محکمہ داخلہ نے خبردار کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ کی نمائش پراٹھارہ جولائی تک پابندی عائد ہے۔فائرنگ کرنے پر 4 اگست تک پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر د یں ۔