اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

بابراعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گال(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابراعظم نے جاویدمیاں دادکاریکارڈتوڑدیاوہ پاکستان کی جانب سے تیزترین 10ہزاررنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم نے انٹرنیشنل کیرئیر میں محض 228 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 21 رنز بنانے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2ہزار 875، ون ڈے انٹرنیشنل میں 4ہزار 442 اور ٹی20 کیرئیر میں 2ہزار 686 رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل جاوید میاں داد نے 248، سعید انور 255، محمد یوسف 261، انضام الحق 281، یونس خان 284، مصباح الحق 286، سلیم ملک 309، محمد حفیظ 328، شعیب ملک 358 اور شاہد آفریدی نے 441 اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔قبل ازیں بابراعظم ٹی20 فارمیٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن حاصل رکھنے کا ایک اور ریکار اپنے نام کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…