جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

گدو پاور پلانٹ معاملے کی ابتدائی رپورٹ تیار ،مجرمانہ غفلت کا انکشاف

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گدو پاور پلانٹ کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی جس میں مجرمانہ غفلت کا انکشاف ہوا ہے ۔سیکرٹری جنرل آئی ای پی انجینئر امیر ضمیر خان کے مطابق غفلت کی وجہ سے گدو پاور پلانٹ میں کروڑوں کا

نقصان ہوا ،اگر بروقت اوورہالنگ کر لی جاتی تو یہ قومی نقصان نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 22 میں گدو کی تین ٹربائن کی اوور ہالنگ ضروری تھی،لاہور ڈیڑھ سال پہلے گدو پلانٹ اوورہالنگ کا پراسیس شروع ہونا تھا جس کے لئے بورڈ میں اگست 2020 سے کیس رکھا گیا لیکن عملدرآمد نہ ہو سکا ۔ایک سال سے گدو میں چیف ایگزیکٹو نہیں لگایا گیا ،جینکوز میں بھی ریگولر چیف ایگزیکٹو نہیں لگایا گیا ،سال ہا سال سے جینکوز میں نان انجینئرسربراہ براجمان ہیں۔اگر اداروں میں پروفیشنل انجینئرزلگائے ہوتے تویہ حال نہ ہوتا ۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو سزا دی جائے ،نان انجینئرز کی جگہ انجینئرزکو سرکاری اداروں تعینات کیا جائے ،واپڈا ،این ٹی ڈی سی اورجینکوز کے بورڈز فوری تحلیل کئے جائیں ،بورڈز میں پروفیشنل ٹیکنیکل افراد لگائے جائیں جس سے سرکلر ڈیٹ ختم اور کارکردگی بہتر ہو سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…