پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ باسط بخاری کمیٹی کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ کمیٹی کے کل 28 ممبران میں سے 16 ممبران نے شہریار آفریدی کے خلاف ووٹ دیا۔ سیکرٹری مشتاق احمد کی زیر صدارت

پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین شہریار آفریدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔ رکن قومی اسمبلی نواب شیر نے شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پیش کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اجلاس بلا کرمیرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے،اپنے قائد کے حکم پر عہدے کو خود ٹھوکر ماردی،کشمیر کا سودا مودی سے کرنے والے کس منہ سے نیا چیئرمین لائیں گے۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت آج اجلاس بلا کرمیرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے قائد کے حکم پر عہدے کو خود ٹھوکر ماری ہے،کشمیر کا سودا مودی سے کرنے والے کس منہ سے نیا چیئرمین لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کا دس سالہ سیاہ دور سب کو یاد ہے،اپنے قائد عمران خان کے زیر سایہ مسئلہ کشمیر کیلئے ہرفورم پرآواز اٹھائی اورلابنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلی بار کشمیر کمیٹی نے آواز اٹھائی،اقوام متحدہ اوآئی سی امریکہ یورپ برطانیہ اورجنیوا سمیت تمام فورمز پر مسئلہ کشمیر کو ازسرنوبلند کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…