جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فرح خان کی اسلام آباد میں ایک اور قیمتی جائیداد کا انکشاف

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کی اسلام آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مطابق اسلام آباد کے پوش علاقے ایف 7 میں ایک ہزار مربع گز رقبے

پر پھیلا ہوا گھر ڈیڑھ سال قبل شندانا اعوان نامی شہری سے 20 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے فرحت شہزادی اور شندانا اعوان کے درمیان کروڑوں روپے کی لین دین کا بھی پتا لگایا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے شندانا اعوان کو 19جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جو کہ فرحت شہزادی کے کرایہ دار کو موصول ہوا۔فرحت شہزادی کے شوہر احسن گجر نے گھر کی خریداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خریداری جائز کمائی اور ذرائع سے عمل میں آئی ہے۔ گھر کی ملکیت میں تبدیلی قانونی طور پر سی ڈی اے کے ذریعے ہوئی ہے اور اس پر مکمل ٹیکس ادا کیا گیا۔نیب میں طلبی کے معاملے پر احسن گجر نے کہا کہ ہمارے وکلا ء نیب لاہور میں جواب جمع کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان کا ملک ہے، ان کا گھر، کاروبار اور سب کچھ یہاں ہے، اس لئے یقینی طور پر وہ واپس اپنے ملک آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…