پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

احسن اقبال کی پہلی نسل پاکستان بننے کیخلاف تھی، شہباز گل

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پہلی نسل پاکستان بننے کے خلاف تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احسن اقبال نے تہذیب اور تربیت پر بات کی

یہ ہر چیز کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں یہ بتائیں محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر کس نے ہیلی کاپٹر سے پھینکی اور نصرت بھٹو کی تصاویر بھی پھنکوائی گئی کیا گلوبٹ کی تربیت عمران خان نے کی تھی؟۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور نوازشریف کے کہنے پر خواتین پر گولیاں چلائی گئی تھیں کیا گولیاں چلانے کی تربیت عمران خان نے کی تھی؟شہباز گل نے کہا کہ بہاولپور کی بچی سوال پوچھ رہی تھی غیرت سے عاری کون لوگ ہیں؟ فیصل آباد میں 10 سال کے بچے کو پکڑوایا گیا اب احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں تہذیب اور تربیت پر بات کی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خواتین اور بچوں نے احسن اقبال کیلئے چورچور کے نعرے لگائے یہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا گیا تھا کیا اس پر کیا کہیں گے؟ فیصل آباد میں ہمارے کارکن کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔شہباز گل نے کہا کہ آپ لوگوں میں بہت منافقت ہے آپ لوگوں کو چائے چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں اور خود برگر کھانے چلے گئے یہ سچ بولنے میں غصے والی کیا ہے لوگوں نے آپ کے بارے میں سچ کہا کیا آپ کے سارے گندے کھیل کی تربیت بھی عمران خان نے کی؟

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…