ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرح خان نے اپنے خلاف درج مقدمات پربڑا قدم اٹھا لیا

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرح خان نے اپنے خلاف درج مقدمات پربڑا قدم اٹھا لیا

لاہور( این این آئی)سابق خاتون اول کی دوست فرح خان نے اپنے خلاف درج مقدمات پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دی ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ پلاٹوں کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے اختیار میں نہیں آتا۔فرح خان نے اپنے خلاف اینٹی کرپشن

میں درج مقدمات کے معاملے پر اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست جمع کرائی ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ پلاٹوں کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے اختیار میں نہیں آتا، سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے،

اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کیے لیکن مقدمات کی نقول فراہم نہیں کیں، اینٹی کرپشن مقدمات واپس لے ورنہ اعلی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

فرح خان کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پلاٹ قانونی طور پر مارکیٹ ریٹ سے زائد پیسے دے کر خریدا گیا

جس کی ایک قسط ادا کردی گئی ہے اس کے بعد حکم امتناع جاری ہوچکا ہے، ایاز صادق نے بھی فیڈمک میں پلاٹ لیا لیکن انہوں نے مجھ سے بھی کم قیمت ادا کی، اینٹی کرپشن کے پاس اس کیس میں تحقیقات کا اختیار نہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…